: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی،10ستمبر(ایجنسی) دہلی کے سابق وزیر قانون اور عام آدمی پارٹی کے ممبر اسمبلی سومناتھ بھارتی اب نئی مشکلات میں گھر گئے ہیں۔ معلومات کے مطابق، سومناتھ بھارتی کے خلاف ان کی بیوی لپکا مترا Lipika Mitraنے ایف آئی آر درج کروائی ہے۔ دہلی پولیس نے بھارتی کے خلاف ان کی بیوی مترا کی طرف سے عائد کردہ گھریلو تشدد کے الزامات پر ایف آئی آر درج کی ہے۔جوائنٹ کمشنر آف پولیس نے کہا کہ چہارشنبہ کی شام دوارکا شمالی پولیس اسٹیشن میں 307 (قتل کی کوشش) اور 498 (A) اور 323 (جان بوجھ کر نقصان پہنچانے) کے تحت ایف آئی آر درج کی
گئی۔ ایف آئی آر ممبر اسمبلی اور ان کی بیوی کے درمیان مصالحت کے چار کوششوں کے ناکام ہونے اور لپکا کی طرف سے اس بات پر زور دیے جانے کے بعد درج ہوئی ہے کہ پولیس کو اب آپ ممبر اسمبلی کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے۔کا نے دہلی خواتین کمیشن کے سامنے 10 جون کو شکایت درج کرائی تھی اور الزام لگایا تھا کہ 2010 میں شادی کے وقت سے ہی ان کے شوہر خراب برتاو¿ کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے اس سلسلے میں پولیس سے بھی شکایت کی تھی۔غور ہو کہ لپکانے پہلے خواتین کمیشن میں سومناتھ کے خلاف شکایت کی تھی. اور اب انہوں نے پولیس میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔